یوکرائن،23مارچ(ایجنسی) یوکرائن کےگولہ بارود کے سب سے بڑے ڈپو میں آگ لگ گئی ہے۔ دارالحکومت کییف میں بتایا گیا ہے کہ ملکی فوج کے خیال میں ملک کے مشرقی حصے میں واقع یہ ڈپو کسی سبوتاژ کارروائی کا نشانہ بنا ہے۔ تین سو ستّر ہیکٹر رقبے پر
تعمیر شُدہ اِس ڈپو کے اُس حصے میں، جہاں ٹینکوں اور توپوں کے گولے رکھے جاتے ہیں، گزشتہ رات آگ بھڑک اٹھی تھی۔ چھ سو سے زائد ارکان پر مشتمل فائر بریگیڈ عملہ آگ بجھانے والی دو ریل گاڑیوں کے ساتھ اس آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔ نواحی علاقوں کے تقریباً بیس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔